جدید قومی ریاست اور فریج
جدید دور کے ٹیکنالوجکل ڈٹرنزم (technological determinism) میں فریج کی اہمیت پر غور و فکر کیا جائے تو کچھ عجب نا ہوگا۔ یہفریج ایک گھر کی معیشت، معاشرت اور سیاست تینوں جہتوں میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے۔ ( یقین نا آئے تو محلے کی باجی سےرجوع کریں)
کچن میں رکھا جائے تو اپنی مدد آپ اسکیم، ڈرائینگ روم یاکامن روم میں رکھ دیا جائے تو جاسوسی مہم، سونے والے کمروں کیراہدری میں تو معاشی مفاہمت اور بیٹے،بہو کے کمر ے کے اندر تو صریح جنگی چال۔
خاندان کے پارلیمان میں فریج کے اس کردار کو جس نے سمجھ لیا تو گویا فوکو (foccault) کے مائی باپ نطشے (Nietzsch)اور فرائڈ(freud)کی انتشار پسند تنظیم کو سمجھ لیا۔
یہاں پر فریج ساسو ماں کے اقتدارِ اعلی (sovergnity) کا نشان ہے۔ جنگی چال مثالی اقتدار کی عدم موجودگی( absence of the ideal sovergein) کی دلیل اور معاشی مفاہمت اختیار کی سیال منتقلی (non linear transfer of power) کا ثبوت۔
پاکستانی پارلیمان اور خاندانی پارلیمان میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔ اللہ سبحان و تعالی کی ذات کو دونوں جگہ اقتدار اعلی تسلیم کرکے بھُلا دیا جاتا ہے ۔ میڈیا ڈھول والے کی طرح ڈھول پیٹ کر پیسے لینے آجاتا ہے اور قوم مولوی صاحب کے اندھے، بہرے اورگونگے بندروں کی طرح پٹی باندھ کر گہری نیند سو جاتی ہے ۔
آخر میں اس سارے ڈھونگ کو جمہوریت کا قصور گردان کر بوٹ والی سرکار سب کو لائن سے کھڑا کر کے قومی ترانہ پڑھوا دیتیہے۔
اس تمام تماشے کے دوران, صداقت، دیانت، امانت اور شجاعت جیسے آثارِ قدیمہ کو فریج کے اوپر والے فیریزر میں ذخیرہ کردیا جاتاہے تاکہ تھوڑا تھوڑا کرکے استعمال کیا جائے مگر افسوس کہ مرمت والے امپورٹڈ مستری یہ ذخیرہ اپنے ملک ایکسپورٹ کردیتے ہیںاور پھر ساری دنیا میں جاکر پاکستانی جمہوریت کی کنگالی کا ڈھول پیٹتے ہیں۔
اس تمام تجزیے سے یہ نتیجہ اخذ کرنا بالکل بے کار نا ہوگا کہ فریج نے جدید قومی ریاست کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صائمہ شیر فضل
Comments