Skip to main content

اچھے؟ اچھا

اچھے؟ اچھا!

کچھ  پرانی اصطلاحات کے جدید( اچھے) معنی:

اچھا انسان:
جو  دیکھنے میں آپ کی آنکھوں کو مناسب لگے ، وہ بولے جو آپ سننا پسند کریں زیادہ تر اپنے کام سے کام رکھے اور آپ کے کسی بھی ناجائز فعل پر آنکھیں میچ لے!

اچھے رشتہ دار:
جو صرف کسی شادی یا مرگ پر نظر آئیں اور نا کچھ پوچھیں نا بتائیں

اچھا رشتہ ( لڑکا):
بہن بھائی ناپید ہوں ، زیادہ سے زیادہ کوئی ایک ہو تو خیر ہے۔ گھر اور گاڑی اپنی ہو۔ جیب بھاری ہو! ماں باپ کا نافرمان ہو تو اور بھی اچھا۔

اچھا رشتہ (لڑکی):
لمبی ہو ، گوری ہو، ناک درست ہو 😒،
پی ایج ڈی یا ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہو، عمر ۲۲ سال سے زیادہ نا ہو، کماتی ہو، فرمانبردار ہو ، مدَر ٹریسہ ہو،   ریموٹ پر ایویلیبل ہو تو کیا ہی بات ہے!

اچھا کھانا:
تیل خوب ہو، مرچ تیز ہو ، رنگ لال ہو، گوشت کسی بھی چیز کا ہو ، ذائقہ خوب ہو۔ سجاوٹ بھر پور ہو اور اگر تین چار ہزار روپے سے اوپر کا ہو اور روپے کسی اور کے ہوں تو اور بھی اعلیٰ!

اچھی تعلیم:
عاجزی ندارد  ہو، علم ناپید، تکبُر شدید ہو، تحمل و برداشت    نیست ! فیشن ایبل حقارت مزاج میں شامل ہو۔ بداخلاقی کا میڈل ہو۔ ڈگری آئوی لیگ سے ہو۔ نوکری اعلی ہو ۔ اپنا کاروبار  ہو تو اور بھی اعلی!۔ ہر خیر کا ناقد ہو! بڑوں کی بے ادبی کے لیے اقبال  کے اشعار کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کے گُر سے واقف ہو!
( اطلاعاً عرض ہےپیروں کے استاد آپ جیسے
نوجوانوں کے لیے نہیں لکھا گیا تھا!)

اچھا خاندان:
دو تین کنال پر گھر ہو،  شہر میں سارا خاندان بڑی بڑی پوزیشنیز پر متعین ہوں تاکہ جھوٹی شرافت کے گواہ موجود ہوں۔ اپنے کردار کالے ہوں مگر دوسروں کی کردارکشی منٹوں میں پیش کرنے کا گر آتا ہو۔ آپس میں  چاہے جان کے دشمن ہوں، لوگوں کے آگے اپنی نفرتوں پر  پردے ڈالنے کا فن  آتا ہو !

اچھا ووٹر:
لٹ جائے گا، برباد ہو جائے گا مگر ووٹ پھر  اُنھی کو ڈالے گا۔

اچھا پھر ۔۔۔
آپ سب کا اچھا ہو!

Comments

Popular posts from this blog

باجی کا دوپٹہ

میری   باجی   اور   میں   بالکل   ایسے   ہیں   جیسے   یک   جان   دو   قالب۔   یہ   کہنا   بھی   غلط   نا   ہوگا   کہ   باجی   کی   خاطر   میں   نے   کافی   جسمانی   صعوبتیں   بھی برداشت   کیں۔   چھوٹے   ہوتے   ہوئے   باجی   مجھی   کو   آنکھ   مچولی   میں   کس   کر   بھائی   یا   سہیلی   کی   آنکھ   پر   باندھ   دیتییں   تھیں۔   مجھی   کو   پھیلا   کر   سارے   شہتوت   چگتییں۔   کالج   جاتے   جاتے   باجی   نے   میرے   استعمال   میں   جو   بدعات   ایجاد   کیں   ۔   اُن   کا   حساب   تو   اللہ   ہی   اُن   سے   لے   گا۔   رکشے   کی   ہر   سواری میں   باجی   مجھے   بل  ...

آسان لفظوں میں:

ایک دن بچوں کو اسکول چھوڑتے وقت جب بیٹی نے خرچے کے پیسے مانگے  تو بٹوے میں ُکھلے نوٹ ختم تھے۔ میں نے جلدی میں  بیٹی کو سو کا نوٹ تھما دیا  کہ باقی واپس کردے گی۔  بیٹی نے اگلے دن پھر پیسے مانگے تو میں نے پچھلوں کا حساب مانگا۔ کہنے لگی وہ تو پتا نہیں کہاں گئے۔ میں نے پوچھا یہ کیا جواب ہوا۔ اگر آپ کو یہ ہی نہیں پتا کہ پچھلوں کا کیا ہوا تو آگے اور پیسے کیا سوچ کردوں۔ پھر اُس کو سمجھ آئی اور اُس نے پوری بات بتائی کہ میں نے پیسے ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھے اور شائد وہ بے دھیانی میں میرے سے کہیں گر گئے۔ اب خیال سے اندر رکھ لوں گی ۔  اس ذمہداری کو سمجھنے پر میں نے اُس کو مزید خرچے کے پیسے تھما دیے۔  آج صبح صبح جب اخبار اُٹھایا تو معلوم ہوا کہ اب پاکستان جغرافی سیاست کی بجائے جغرافی معیشت پر دھیان دے گا۔ اور اس میں ہماری مدد ہمارا فولادی بھائی چین کرے گا۔ اُخوت اور بھائی چارے کا اظہار اپنی جگہ۔ تھوڑے بہت معاشی داؤ پیچ ہر وہ فرد اپنی جغرافیائی حدود میں استعمال کر ہی لیتا ہے جس کے پاس کوئی اختیار ہو۔ رشتہ اور اختیار جغرافیہ بھی بدل دیتا ہے۔ یہ انسانی نفسیات ہیں۔ انصار...

On Cue:

On Cue:  Reality and illusion .............................................. When the Pharoah challenged Prophet Moses (AS) to a contest of power with his best magicians Allah actually revealed to humanity the reality of deception and the fallibility of human vision and perception.  He assured Moses (AS): (20:68) We said to him: "Have no fear; for it is you who will prevail. (20:69) And throw down what is in your right hand; it will swallow up all that they have wrought. They have wrought only a magician's stratagem.  A magician cannot come to any good, come whence he may. ” In the dicipline of psychology there is a phenemenon labelled as the “phi   phenomenon” or simply put a visual closure. It explains the natural response of human vision to a visual stimuli. The response lasts longer than the stimulus thus extending the actual experience. The co ordinated movment of lights on a dance floor or the continuous flicker of bulbs in a string of decoration lights of...