جی یہ ایک بالکل حقیقی داستان ہے۔ اُس روٹی کی جس کو عشق میں سخت چوٹ لگی جب اُس کو بنانے والے پیارے پیارے ہاتھاحتجاجی مارچوں میں اُس کو بدنام کرنے میں مصروف ہوگئے۔
روٹی کا بیان :
میرا کیا قصور۔ باجی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ اُن کے سارے مکے جو وہ آفس سے مجھے آکر مارتی تھیں ، اُن کا میں نے کبھیبرا نہیں منایا۔ میرا ہر سڑا سرا جو اُن کے ابا شوق سے کھاتے تھے ۔ میرا ہر کچا کنڈا جو اُن کی اماں خاموشی سے کھا لیتی تھیں۔ کسیبھی بات کا لحاظ نا کیا باجی نے۔ سچی بڑی گہری چوٹ کھائی میں نے محبت میں۔
اس سے بہتر تو وہ تندور والا ہے جس نے مجھے اُڑاتے اُچھالتے میرے سارے کس بل نکال دیے ۔ اُس نے مجھے ایسے سارےزمانے میں تو بدنام نا کیا نا۔
آج میرا بھی آپ سے سوال ہے باجی!
آپ جب مجھے بیلنے سے گول کرتی تھیں۔ اس تمام وقت آپ مجھے اِس موئے پدرسرانہ نظام کی خاطر گول کرتیں تھیں؟ اور میںسمجھی کہ آپ کو مجھے خوبصورت بنانے کا شوق ہے۔
آپ ایسے بھی سوچ سکتیں ہیں یہ تو میں نے کبھی سوچا ہی نا تھا۔ آخر کو میری خوبصورتی اور پھولی پھولی نرمی آپ کو بھی تو بھاتیتھی۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے باجی کہ وہ سب مجبوری تھی۔
اتنا کرب نا دیں مجھے۔ اگر ایسا ہی تنگ کیا ہے اس موئے نظام نے آپ کو تو آپ میرے اندر زہر گوند دیتیں۔ مگر میری توہین ناکرتیں۔ آپ کی توہین کی وجہ سے اب تندور والوں کی جو کمائی ہوئی ہے۔ جگہ جگہ پیکٹ میں فروخت ہونے والی روٹیاں میرا منہچڑھاتی ہیں۔
اب خوبصورت مینکیورڈ ہاتھ آٹا صرف چمڑی پر ملنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ بھوکے بچے روٹی کی بجائے پیزا مانگتے ہیں۔
آپ کے ہاتھ روٹی بناتے تھے تو ان پدرسرانہ ملٹی نیشنلز کا کاروبار ٹھپ تھا۔ اب ان کی خوب بِکری ہورہی ہے ۔
میں کسی کی جاگیر تو نہیں۔ آپ پھر بنائیں نا مجھے گول گول۔ پھر دیکھیں کیسے سارا نظام آپ کے پاؤں کے نیچے واپس آتا ہے۔
😉
ہنسی نا آئے تو مسکرا لیں۔ پدرسرانہ نظام مسکراہٹ پر تالے نہیں لگا سکتا۔ مسکراہٹ اور گول روٹی دونوں صحت کے لئے مفیدہیں۔
صائمہ شیر فضل
Comments