بندر نے انسان کو ارتقاء کے علاوہ بھی بہت سے حقائقِ زندگی کو گہرائی سے سمجھایا۔ ان میں سے ایک انتہائی دلچسپ حقیقت نقلکی نفسیات ہے۔
بچپن میں ایک مولوی صاحب کی ٹوپی کی کہانی بہت شوق سے سنتے تھے۔ وہ مسجد کے باہر ٹوپیوں کی ریڑھی پر ٹوپیاں بیچا کرتےتھے۔ایک دن اُن کی آنکھ کیا لگی جس درخت کے نیچے ریڑھی تھی اُس پر بندروں کا ایک ٹولہ رہتا تھا۔ بس پھر بندروں نے ساریٹوپیاں اُٹھائیں اور یہ جا وہ جا۔ مولوی صاحب سو کر اُٹھے تو بندروں کی کار ستانی پر بڑا کُڑھے۔ ہوا میں زور دار مکا لہرایا ۔ بندر نقلکے ماہر۔ اُنھوں نے بھی جواب میں مکے لہرائے۔ مولوی صاحب نے پتھر مارا ۔ جواباً وہی پتھر واپس آلگا۔ اسی ادل بدل میںمولوی صاحب بندروں کی زبان و نفسیات سمجھ گئے۔ بس پھر مولوی صاحب بھاگ کر مسجد میں ایک نمازی کی ٹوپی لائے۔ سر پرپہنی اور بندروں کے سامنے جا کر زور سے اُتار کر زمین پر دے ماری ۔ مولوی صاحب کی دیکھا دیکھی بندروں نے بھی ٹوپی اُتاریاور زمین پر دے ماری۔ مولوی صاحب نے ٹوپیاں اکٹھی کیں اور راستہ ناپا ۔
بندروں نے نقل کی۔ مولوی صاحب نے نقل کا سامان بدل دیا۔
بے مقصد انسان بھی نقل ہی کرتے ہیں۔ بس اُن کو پتا نہیں ہوتا وہ کسی کی نقل کر رہے ہیں۔ اگر آپ ایک ایسے خوش قسمتانسان ہیں جو کچھ حلقہ اثر رکھتے ہیں اور لوگ آپ کی نقل کرنا پسند کرتے ہیں تو اپنے رویوں میں مقصد کو اولین ترجیح دینا شروعکردیں۔ ہر کام میں مقصد واضح ہو تو ماپنا ممکن ہوتا ہے۔ ماپنا ممکن ہو تو انسان خود اپنے پیمانے کو آفاقی پیمانوں پر تولتے ہیں ۔
کچھ لوگ نقل کرتے کرتے اصل مقصد تک پہنچ جاتے ہیں۔ کچھ محض نقل پر اکتفا کر لیتے ہیں۔ ناصح کا کام ناقل بندروں کی پیداواراور افزائش نہیں۔ ناصح کا کام عاقل اور بالغ انسانوں کو مقصد یت کے آفاقی پیمانوں سے جوڑنا ہے۔
یہ تمام تمہید اس لئے کیونکہ آجکل جو idol worship اور ہیروز کا کلچر ہے وہ سارے کا سارا ایسی ہی نقل کا رسیا ہے اور مولویصاحب نے تو نقل کی حد ہی کردی کہ وہ بھی اب رول ماڈلنگ کی نقل میں ہیرو بھرتی ہونے جارہے ہیں۔
مقصدیت؟ پیمانے ؟
اللہ جانے!
صائمہ شیر فضل
#تعریض
Comments