آسان لفظوں میں:

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید پر ایسا لگا کہ جیسے بیانوں کا طوفان ٓاگیا ہو۔ ایک ٓاگ غزا میں لگی ۔ ایک ہمارے سوشل میڈیا مجاھدین کو۔غزا میں جانیں گئیں۔ سوشل میڈیا پر احساس!
ٖفلسطین پر اصلی بم گرے اور مسلمان اُمت کے بہادر لیڈران ٹویٹر پر فلسطین کا ساتھ دے رہے ہیں۔ "تم لڑو ہم دعا گو ہیں"۔ پچھلی کتنی دہائیوں سے یہی کیفیت ہے او ٓئی سی کی غیرت کی۔ صیحح لطیفہ بیان کیا ایک دوست نے او ٓائی سی صرف تب ہی لڑے گی اسرائیل سے جب وہ مسلمان ہوجائیں گے۔
جو مزہ ا آپس میں لڑنے کا ہے وہ غیروں سے کہاں!!
سوشل میڈیا مجاہدین احتجاج ریکارڈ کرانے کے علاوہ اور کیا کیا کرسکتے ہیں جس سے فلسطینی مسلمانوں کی مدد ہوسکے:
۔ اپنی زندگی میں سچ کو فروغ دیں۔ سچ انسان کو بہادر بناتا ہے۔ سچ بولنے سے قومیں مظبوط ہوتیں ہیں۔ اپنے ٓاپ سے سچ بولیں ۔ اپنے خون کے رشتوں سے سچ بولیں۔ اگر سچ کی چوٹ خود پر آئے تب بھی سچ ہی بولیں۔
۔ یہ ممكن ہوجائے تو پھر استغفار کریں۔ ایسے مسلمانوں کی اللہ مدد کرتا ہے اور پھر وہ احتجاج کے علاوہ بھی کچھ کر پاتے ہیں۔
صائمہ شیر فضل

Comments

Popular posts from this blog

THE MODERN SKEPTIC

Raising strong Muslims.

I am pained :