اُردو زبان کے قواعد میں اسم صفت اُس نام کو کہتے ہیں جو کسی شخص،جگہ یا شے کی صفت بیان کرے۔
مثلاً :
۱-شناختی کارڈ: یہ ایک شے ہے جو آپ کی وہ صفات بیان کرتی ہے جن کو لکھ کر گلے میں لٹکانا یا پھر جیب میں رکھنا عین مقدسہے۔ اس ایک شے کے صفاتی بیان سے آپ ہر دشمن اور بلا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کچھ خاندان اس مقدس شے کی تقدیس وحفاظت کی خاطر اس کو گھر کے بڑوں کی تحویل میں دے دیتے ہیں۔ اس طرح اس کے صفاتی طلسم کو وہ خاندان کے تعویزی نظاممیں بوقتِ سیاست وقتا فوقتا استعمال کرتے ہیں۔
۲: اُلو: یہ ایک شخص ہے ۔ ہر دیکھی سنی کو جوں کا توں دہرا دیتا ہے ۔ اپنی بات دل میں رکھتا ہے ۔ بوقتِ انصاف سچ بول کر باقیسب کو اُلو بنا دیتا ہے ۔
۳: خواب : یہ ایک جگہ ہے جہاں پر جا کر کوئی واپس نہیں آتا ۔ واپس آنے والے خوش نہیں رہتے۔ اس لئے خواب کو پورا ہونےدیں۔ اس سے امن کو بھی فروغ ملتا ہے۔
صائمہ شیر فضل
Comments