اپنے بچوں کا بچپن اور جوانی ضائع نہ ہونے
بچوں میں اللہ نے قدرتی طور پر سیکھنے اور جذب کرنے کی صلاحیت ہم سے کہیں زیادہ رکھی ہوتی ہے۔ آج کل آئے دن روز باصلاحیت بچے اور نوجوان سوشل میڈیا پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ کبھی گا کر، کبھی ناچ کر ، کبھی اُونچی جگہوں سے چھلانگیں لگا کر، کبھی کچھ ایجاد کرکے، کبھی کسی بھوکے کو کھانا کھلا کے۔ غرض کے صلاحیت آپ سے آپ تشہیر کی محتاج ہوگئی۔ یعنی اگر کسی میں کوئی صلاحیت ہے تو اُس کو فوری محبت حاصل کرنا بے حد آسان ہوگیا ہے۔ سیلف لو اور نارسزم کی ایسی داستانیں رقم کی جارہی ہیں کہ جن کی نظیر نہیں اور یہ سب موٹیویشن کے لئے۔ لیکن بڑھتی تو صرف ڈپریشن ہے۔
کبھی کلی کو دن میں پھول بنتے دیکھا ہے؟
کبھی بیج کو دن میں درخت بنتے دیکھا ہے؟
نہین نہ؟ تو خدارا عقل کے ناخن لو اپنے دماغ کے وقتی چسکے کی خاطر معصوم بچوں کو تشہیر کر کر کے سستی شہرت
کا عادی نہ بناؤ، زندگی کے اُتار چڑھاؤ سے ناواقف بچوں کو پھلنے پھولنے دو۔
کسی ایسی پہاڑی پر مت چڑھاؤ جہاں سے واپسی کا راستہ ہی نا ملے۔
تشہیر صلاحیت کو پنپنے نہیں دیتی۔
محنت اور سفر کی تھکان سے فرار اور شارٹ کٹ مت مہیا کریں۔ جو علم، سفر اور وقت سکھاتا ہے اس کا کوئی بدل نہیں۔
تاریخ میں بڑے نام ہیں جنہوں نے سولہ سترہ سال کی عمر میں سلطنتوں کا نظام چلایا۔ چودہ سال کی عمر تک قرآن حدیث اور فقہ کی بیسیوں کتابیں حفظ کیں۔ ماہرِ طبیعات، طب و فلسفہ۔ غرض یہ کہ کونسا محاذ ہے جو اُنھوں نےخالی چھوڑا ہو ۔ مگر اس وقت اُن کی صلاحیت کو ضائع کرنے کے لئے سوشل میڈیا موجود نہیں تھا۔ سوشل میڈیا کے مواقع بلکل نقلی ہیں۔
زندگی کے سفر میں کوئی لفٹ نہیں۔
ایک ایک سیڑھی پر قدم رکھنا ضروری ہے!
یقیں محکم عمل پیہم۔۔۔
#havefaith
#surrender

Comments