Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2017

Of perversions and perceptions:

Of the many perversions prevalent in our society, the glamourisation of sensationalism is also one. It has now become ‘cool’ to experience and foster stress , anxiety, dissent ( without due cause) to exclude and to be different.  We actually revel( consciously or sub-consciously) in a weird sense of thrill by creating anger, anxiety, fear and difference in others.  To be in agreement or to be similar is politically and socially incorrect. A blow to one’s individuality. To become one has been seemingly made difficult.  I am reminded of a beautiful approach I once read in a book by Tariq Ramadan and cannot help but quote that:  “The point I am making is that we cannot go on standing at our windows. Off we go, we said, along the paths of the heart, the mind and the imaginary! The horizon ahead of us offers us a choice between two paths: we can go from window to window, from one philosophy to another and from one religion to another, and try to unde...

صالح کون؟

صا لح کون؟ کچھ انسان  کل انسانیت میں ایندھن کی طرح پھر جاتے ہیں، خرچ ہوجاتے ہیں۔ ایسے قوت بہم پہنچاتے ہیں کہ انسان دوبارہ سے جی اُٹھتا ہے۔ یہ لوگ اصل جان ہوتے ہیں کسی بھی  خاندان کی، ادارے کی اور پھر معاشرے کی۔  ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہر معاشرے کی اُٹھان کے لیے انتہائی اہم۔ یہ لوگ انسانوں کو قدرت کے اس کارخانے میں اپنی شناخت کا گر سکھا دیتے ہیں۔ایک کو دوسرے سے ملاتے، باہم جوڑتے، قدرت کے عطا کردہ خزانے سے لوگوں میں  محبتیں اور قوتیں بانٹتے چلے جاتے ہیں۔   خود ایک بریج کا کام دیتے ہیں۔ تاکہ لوگ اوپر سے گزر کر اپنی منزل کو جلد پہنچ جائیں ۔ تاکہ انسان سے انسان کا فاصلہ کم ہو جائے۔ یہ خرچ ہونے آتے ہیں اور خرچ ہو جاتے ہیں۔ اپنی شخصیت کو پیش کرنے کی کوشش نہیں کرتے مگر زمانہ ان کی شخصیت کو یاد رکھتا ہے۔  قوتوں اور باہمی محبت و یکجہتی کا ایسا سلسلہ چھوڑ جاتے ہیں جو انسانیت کے ساتھ اُس کی انتہا تک رہے گا۔ یہ  معاشرے کی وہ کریم ہوتے ہیں جن کی اصل قدردانی صرف اُن کا رب ہی کر سکتا ہے۔ اِن کی اصل اِن کے ایمان میں ہوتی ہے۔ اُن کے یقین   میں۔ یہ اصل میں معاشرے کا ...

اچھے؟ اچھا

اچھے؟ اچھا! کچھ  پرانی اصطلاحات کے جدید( اچھے) معنی: اچھا انسان: جو  دیکھنے میں آپ کی آنکھوں کو مناسب لگے ، وہ بولے جو آپ سننا پسند کریں زیادہ تر اپنے کام سے کام رکھے اور آپ کے کسی بھی ناجائز فعل پر آنکھیں میچ لے! اچھے رشتہ دار: جو صرف کسی شادی یا مرگ پر نظر آئیں اور نا کچھ پوچھیں نا بتائیں اچھا رشتہ ( لڑکا): بہن بھائی ناپید ہوں ، زیادہ سے زیادہ کوئی ایک ہو تو خیر ہے۔ گھر اور گاڑی اپنی ہو۔ جیب بھاری ہو! ماں باپ کا نافرمان ہو تو اور بھی اچھا۔ اچھا رشتہ (لڑکی): لمبی ہو ، گوری ہو، ناک درست ہو 😒، پی ایج ڈی یا ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہو، عمر ۲۲ سال سے زیادہ نا ہو، کماتی ہو، فرمانبردار ہو ، مدَر ٹریسہ ہو،   ریموٹ پر ایویلیبل ہو تو کیا ہی بات ہے! اچھا کھانا: تیل خوب ہو، مرچ تیز ہو ، رنگ لال ہو، گوشت کسی بھی چیز کا ہو ، ذائقہ خوب ہو۔ سجاوٹ بھر پور ہو اور اگر تین چار ہزار روپے سے اوپر کا ہو اور روپے کسی اور کے ہوں تو اور بھی اعلیٰ! اچھی تعلیم: عاجزی ندارد  ہو، علم ناپید، تکبُر شدید ہو، تحمل و برداشت    نیست ! فیشن ایبل حقارت مزاج میں شامل ہو۔ بداخ...